ابنا: وردک صوبے کے گورنر کے ترجمان "شاهد ا... شاهد" نے کہا کہ سید آباد ضلع میں نیٹو کے ایک فوجی اڈے پر آجکے حملوں میں 9 عام شہری اور 4 افغان فوجی جاں بحق ہوگئے – انہوں نے مزید کہا کہ آجکے واقعے میں مزید 64 عام شہری اور 14 افغان فوجی زخمی ہوگئے جن مین 20 کی حالت تشویشناک ہے –وردک کے گورنر کے ترجمان کے مطابق آجکے دھماکوں میں کم ازکم 120 دکانیں ،40 مکانات ،چار گاڑیاں اور بعض سرکاری دفاتر کو بھی نقصان پہنچا –اس سے قبل سیدآباد کے ضلع کمشنر نے اعلان کیا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے مین 55 عام شہری اور 18 افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں –طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان حملوں میں درجنوں ملکی وغیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے -.....
/169